مالیاتی نظام کی حفاظت کیانتظام کی ضرورت ہے،کامران شہزاد

Kamran Shahzad

Kamran Shahzad

اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر محمد کامران شہزاد نے کہا ہے کہ بینکاری اور مالیاتی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کلیدی اہمیت کے پیش نظر مالیاتی نظام کی مستقل حفاظت کے انتظام کی ضرورت ہے۔
کراچی میں ساتویں انٹرنیشنل انفارمیشن سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ موثر انفارمیشن سسٹم سیکیورٹی کے لئے منظم، واضح اور دستاویزی سیکیورٹی پالیسیاں، معیارات اور گائیڈلائنز بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک بینکوں کو ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق رہنما اصول اور ہدایات جاری کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  ملک کے دس ہزار شاخوں سے زائد بینکنگ نیٹ ورک میں سات ہزار سے زائد ریئل ٹائم آن لائن برانچز ہیں۔انھوں نے بتایا کہ چار ہزار آٹھ سو اے ٹی ایمز اور چالیس ہزار سے زائد پوائنٹ آف سیل مشینوں کے علاوہ تیرہ لاکھ سے زائد کریڈٹ کارڈز اور ایک کروڑ دس لاکھ ڈیبٹ کارڈ زیر گردش ہیں۔