مانسہرہ: جرگے میں فائرنگ تین بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک

mansehra

mansehra

مانسہر ہ : (جیو ڈیسک) جرگے کے دوران فائرنگ سے تین بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے جن میں دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ارشد طالبان بھی شامل ہے۔

نواحی علاقہ بیدڑہ میں جرگے کے دوران اندھا دھند فائرنگ میں چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جن میں تین بھائی بھی شامل تھے جو ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک تھے۔ جبکہ ہلاک ہونے والے چوتھے شخص کی شناخت ارشد طالبان کے نام سے کی گئی ہے۔ جوقتل اور دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ فائرنگ کے بعد مخالفین فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کنگ شاہ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نیواقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔