شکیل آفریدی کو پاکستان چھوڑنے کی پیش کش کی تھی۔ امریکا

Shakeel Afridi

Shakeel Afridi

پاکستان : (جیو ڈیسک) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کوخاندان سمیت پاکستان چھوڑنے کی پیش کش کی تھی جو کہ انہوں نے مسترد کر دی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کے اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دو مئی کے ایبٹ آباد آپریشن کے امریکا نے ڈاکٹر شکیل آفریدی اور انکے خاندان کو پاکستان چھوڑنے کی پیشکش کی تھی جو کہ انہوں نے مسترد کر دی۔ اہلکاروں کے مطابق انہوں نے امریکا جانے کی بجائے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی کیونکہ انہوں نے غدار کہلانے کی بجائے فخر سے ملک میں رہنا پسندکیا۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر آفریدی کی پاکستان میں کردار کشی کی جا رہی ہے وہ کسی قسم کے غلط کام میں ملوث نہیں تھے۔