فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر5 خواتین سمیت 7 افراد قتل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : (جیو ڈیسک) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجہ میں پانچ خواتین سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ چاروں زخمیوں کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ گرین ٹاؤن میں مخالفین نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو خواتین اور بچہ موقع پر دم توڑ گئے زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مزید چار افراد دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں کیمطابق چاروں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور قاتل بھی ان کے قریبی عزیز ہی بتائے جاتے ہیں۔