ماہرین نے بنیادی شرح سود ، 9.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کر دیا

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

کراچی8 (جیوڈیسک) فروری کو مرکزی بینک کی جانب سے ہونے والے اعلان میں تجزیہ کار بنیادی شرح سود ، 9.5 فیصد پر برقرار رہنے کی توقع کر رہے ہیں۔جیو نیوز کے ایک سروے کے مطابق 11 میں سے 9 معاشی تجزیہ کار شرح سود مستحکم رہنے کی توقع کر رہے ہیں۔ جبکہ دو تجزیہ کار مرکزی بینک کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں50 بیسس پوائنٹس کمی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 8.3 فیصد رکارڈ کی گئی جبکہ موجودہ بنیادی شرح سود 9.5 فیصد ہے۔مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شرح سود میں بتدریج کمی کے باوجود مقامی سرمایاکاری کو فروغ نہ مل سکا۔امن و امان کی بد ترین صورت حال اور توانائی بحران کے باعث لوگ سرمایا کاری سے گریز کر رہے ہیں۔