یوم کشمی رپر مختلف شہریوں میں ریلیاں اورمظاہرے

Kashmir Rallies

Kashmir Rallies

کراچی (جیوڈیسک)آج آزادکشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔کچھ مقامات پر ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔مظفر آباد میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ۔اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔

جس میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔میرپور میں شہریوں نے منگلا پل پر جمع ہو کر مقبوضہ وادی کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اورتیز بارش کے باوجود ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔کوٹلی میں بھی مختلف تنظیموں نے ریلیاں نکالیں۔خیبرایجنسی کے جمرود بازارمیں جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی۔

نواب شاہ میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئیریلی نکالی گئی۔بدین ، تھرپارکر اور سکھر میں بھی ریلیوں میں کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ملتان میں جماعت اسلامی کی جانب سیپل موج دریا چوک پر مظاہرہ کیا گیا۔ فیصل آباد ،سرگودھا اور مظفر گڑھ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔