طاہرالقادری کا دھرنا اور ن لیگ کی دھرنی تھی ،شجاعت

Shujaat Hussain

Shujaat Hussain

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کا دھرنا تھا جب کہ مسلم لیگ(ن)کی دھرنی تھی جو بارش کے ساتھ ہی چلی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی خود مختاری چاہتے ہیں۔

ن لیگ ہمارے موقف کی تائید کرے۔انہوں نے ن لیگ کے مار چ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کا دھرنا تھااورن لیگ کی دھرنی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہی دن الیکشن پر اتفاق کرنا ہوگا، اگرملک بھر میں انتخابات ایک دن نہ ہوئے تو نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔