مجرموں، قاتلوں اور دہشتگردوں کو ایوانوں سے باہر نکالنا ہوگا، جی کیو ایم

کراچی ( پ ر ) پاکستان میں رول آف لاء اورمخالف قوتوں کے درمیان جاری کشمکش میں نقصان عوام تباہ و برباد ہورہے ہیں جبکہ عوامی مفادات کے تحفظ کی ضامن عدلیہ آئین کے قریب تر فیصلوں کے ذریعے عوامی مفادات کو تحفظ دینے کی جو کوشش کر رہی ہے وہ تمام کوششیں ادارہ جاتی کرپشن اور سیاسی تسلط کے باعث رائیگاں ہوتی دکھائی دے رہی ہیں اور با اثر گروہ  افراد و خاندان آج بھی قانون کی گرفت اور انصاف کی زد سے باہر ہیں۔

گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا کہ عدلیہ کے غیر جانبدارانہ اور انصاف پرور غیرجانبدار کردارکے باوجود کراچی سمیت ملک بھر میں استحصال ، دہشت گردی ،خونریزی، قتل و غارت ، بھتہ خوری ، قبضہ ،ملاوٹ، رشوت سفارش اور قانون شکنی کا کلچر صرف اسلئے عام ہے کہ تمام ادارے پارلیمنٹ کے تابع ہیں اور پارلیمنٹ میں مفاد پرست ،کرپٹ اور جھوٹے اور جرائم پیشہ افراد بیٹھے ہیں اور یہ وہائٹ کالر کرائم کرنے والے دہشت گردوں اور قاتلوں سے زیادہ خطرناک ہے۔

اسلئے انہیں پارلیمنٹ سے باہر نکالے اور ایوان کے دروازے ان پر ہمیشہ کیلئے بند کئے بغیر عدلیہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکے اور امن و انصاف عوام کیلئے ہمیشہ خواب و سراب ہی رہیں گے۔