دلی ڈئر ڈیولز کی سابق لیگ اسپنرمشتاق احمد کو کوچنگ کی پیشکش

Mushtaq Ahmed

Mushtaq Ahmed

کراچی(جیوڈیسک)بھارت کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی بڑی وجہ تھے انگلش بولرز اور بولنگ کوچ تھے۔ مشتاق احمد شاید یہی وجہ ہے کہ انڈین پریمئر لیگ میں دلی ڈئر ڈیولز نے سابق لیگ اسپنر کو کو چنگ کی پیش کش کردی ۔سابق لیگا ا سپنر مشتاق احمد جو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بھی ہیں انہیں آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی ڈیر ڈیول نے کوچنگ کی پیشکش کی ہے۔

لیگ اسپنر مشتاق احمد نے تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ وہ معاہدے کی دستاویزات پر غور کررہے ہیں۔ امید ہے کہ معاہدہ ہو جائے گا۔ معاہدہ ہونے کی صورت میں وہ اپریل میں ہونے والی آئی اپی ایل میں دہلی ڈیرڈیول کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ سابق کپتان وسیم بھی اکرم بھی کولکتہ نائیڈرائڈرز کے ساتھ بحیثیت کوچ منسلک ہیں۔