محرم میں امن کے قیام کیلئے علما کردار ادا کریں : ایم کیو ایم

MQM

MQM

ایم کیو ایم (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے علما و مشائخ اپنا کردار ادا کریں۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پر مشتمل وفد نے معروف عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور الطاف حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وسیم آفتاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دینے والے شر پسند عناصر کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ مولانا نے وفد کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔