محسن خان کومستقل کوچ مقرر نہیں کیاجاسکتا، ذکا اشرف

zaka ashraf

zaka ashraf

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے واضح کیاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ فتوحات کے باوجود محسن خان کو مستقبل کوچ مقرر نہیں کیا جاسکتا۔

مصباح الحق کی قیادت اور محسن خان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے کسی طرز کی کرکٹ میں کوئی سیریز نہیں ہاری ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ذکا اشرف نے کہاکہ ان کی نگاہیں ٹیم کیلئے اس سے بڑے اہداف پرمرکوز ہیں۔ وہ پاکستان کو عالمی چیمپئن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔اس مقصد کیلئے ہمیں کھیل کے ہرشعبے کیلئے مقامی یا غیر ملکی تربیت یافتہ کوچز کی ضرورت ہے۔ بلاشبہ محسن کی زیرنگرانی ٹیم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ہمارا ٹارگٹ عالمی کپ ہے جس کیلئے ہم کوالیفائیڈ ہیڈکوچ لانا چاہتے ہیں۔