کرکٹ کی خدمت جاری رکھوں گا، محسن خان

mohsin khan

mohsin khan

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ محسن خان کا کہنا ہے کہ کوچ کی تقرری کرنا بورڈ کا اختیار ہے۔ان کیلئے ذاتی عزت و وقار زیادہ اہم ہے۔کرکٹ کی خدمت ہر صورت میں کرتا رہوں گا۔ محسن خان کا کہناہے کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طور پر نبھا رہے ہیں۔

انگلینڈکے خلاف کلین سوئپ ٹیم کے اتحاد اورلگن میں مضمر ہے۔ فتح میں اسپنرز سعید اجمل،عبدالرحمن ،بیٹسمینوں یونس خان ،اظہر علی اور اسد شفیق نے اہم کردار اداکیا لیکن سب سے بڑھ کر مصباح الحق کی قیادت قابل تعریف ہے۔ان کی کپتانی میں تمام کھلاڑیوں نے ہر صورتحال میں گیم پلان پر عمل کیا،ہر قسم کے دباسے آزاد ہوکر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔