قطر سائیکلنگ: مارک کیونڈش نے تیسرا مرحلہ جیت لیا

Mark Cavendish

Mark Cavendish

ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے مارک کیونڈش نے قطر سائیکلنگ کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ عالمی اعزاز حاصل کرنے کے بعد یہ کیونڈش کی پہلی کامیابی ہے۔ ٹور ڈی قطر سائیکل ریس کا ایک سوچھیالیس کلو میٹر پر مبنی تیسرا مرحلہ مارک کیونڈش نے تین گھنٹے تئیس منٹ اور اڑتالیس سیکنڈ میں طے کیا۔ بلجیم کے ٹوم بونن دوسرے نمبر پررہے۔لٹویا کے ایڈس کروپر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تیسرے مرحلے کے اختتام پر ٹوم بونن چھ گھنٹے، سینتالیس منٹ اور اننچاس سیکنڈ سے مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔امریکا کے ٹیلر فیرر آٹھ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور مارک کیونڈش مزید دو سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں۔