محلہ بگھی پورہ ڈنگہ امام بارگاہ سید طفیل حسین شاہ محلہ بگھی پورہ ڈنگہ میں مجلس عزا کا اہتمام

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) محلہ بگھی پورہ ڈنگہ امام بارگاہ سید طفیل حسین شاہ محلہ بگھی پورہ ڈنگہ میں مجلس عزا کا اہتمام ۔ علامہ کرامت عباس حیدری آف کراچی ، علامہ اصغر علی روحانی آف شیخوچک ، سید ابن حسن شیرازی آف پھالیہ ، سید ابو الحسن بخاری آف شرک پور لاہور ، علامہ سید ضمیر الحسن نقوی نے مجلس عزا سے خطاب کیا جبکہ ذاکر اہلبیت سید اسرار حسین مشہدی اور اسد عباس راز نے مصائب آلِ محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم بیان کیے ۔

واحد حسین ملنگ کمانڈر مختار فورس ڈنگہ کی قیادت میں ضیغم عباس ،سید جعفر شاہ ، سید مشرف شاہ ، احمد رضا ، محمد افضل شیرازی ، سید عدیل شاہ ، سجاد حسین ، ندیم حنیف ، اظہر اقبال ، وسیم عباس ، سید ثمر عباس ، سید مدثر شاہ ، سید شہزاد حسین اور مرتضیٰ سمیت مختار فورس کے درجنوں نوجوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے یکم محرم الحرام کے موقع پر ہونے والی اس مجلس ِ عزا میں غلامان ِ سخی سجاد ڈنگہ ،اسیرانِ شام دھنی سادات ، ماتمی سنگت بیکنانوالہ شہزادئہ علی اصغر ،ماتمی سنگت صدائے یا حسین ڈنگہ ، نے بھرپور شرکت کی ۔