محلہ شاہ حسین سے نامعلوم چور دو دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی ٹی وی چرا کر لے گئے

گجرات(جی پی آئی)تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ شاہ حسین سے نا معلوم چور دو دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی ٹی وی چرا کر لے گئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات نا معلوم چور ایک مرغ شاپ سے دو عدد ٹی وی مالیت ہزاروں روپے جبکہ دال چاول کی دکان سے دیگ اور ہزاروں روپے کی نقدی چوری کرکے رفوچکر ہوگئے ۔