شہباز شریف کے عجیب و غریب احکامات سے پورا لاہور متاثر ہو رہا ہے ، ثمینہ خاور حیات

لاہور( جی پی آئی) مرکزی سیکرٹری ا طلاعات شعبہ خواتین مسلم لیگ ق و رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے عجیب و غریب احکامات سے پورا لاہور متاثر ہورہا ہے ،انتخابات کے قریب آتے ہی انہوںنے جو عجیب منصوبے شروع کئے ہیں ان کی وجہ سے لاہور میںپورا دن ٹریفک جام رہتی ہے اور گاڑیاں چلنے کے بجائے رینگتی ہیں۔

شہبازشریف کی دور ے حکومت میں اہل لاہور کے لئے پہلے ہی بہت مسائل پیدا ہوئے ہیں اوراب شہبازشریف نے پور ا لاہور کھدوا کر عوام کے لئے جن مسائل کا اضافہ کیا ہے اس حوالے سے عوام عام انتخاب میں اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے، شہبازشریف نہ جانے لاہور کے عوام کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہتے ہیں ،لاہور میں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود یہاں کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے ،پنجاب حکومت نعروں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی۔