محمد ارشد وغیرہ نے پنچائیت کے فیصلے کو مانا نہ عدالت کے فیصلے کا انتظا رکیا

ملکہ (بیورو رپورٹ )کنویں کی مشترکہ زمین کا جھگڑا۔محمد ارشد وغیرہ نے پنچائیت کے فیصلے کو مانا نہ عدالت کے فیصلے کا انتظا رکیا ۔تفصیل کے مطابق موضع ملکہ میں کنویں کی مشترکہ زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے محمد ارشد اقبال وغیرہ نے عدالت میں لگے فیصلے کا انتظا ر کیا ہے اور نہ ہی چوہدری تنویر رضا آ ف کوٹلہ کی جانب سے مقرر کئے گئے ثالثوں کے فیصلے پر عمل درآمد کیا ۔

ارشد اقبال کا کہنا ہے کہ میں کاغذات کو نہیں مانتا ،بلکہ جو میں بات کرتا ہوں وہ حرف آخر ہے ۔جبکہ دنیا کا دستور یہ ہے کہ پنچائیت کے فیصلے کو اولیت دی گئی ہے ،اس کے بعد عدالت کے فیصلے تک انتظار کیا جاتا ہے ۔ارشد اقبال وغیرہ پنچائیت تحریری فیصلے پر عمل کرتے ہیں اور نہ ہی عدالت کے فیصلے کا انتظا ر کیا ہے اور ناجائز قبضے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔جبکہ ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ سانحہ گلیانہ جیسا واقعہ رونما نہ ہو جائے ۔