محمد اسلم قادری کا سالانہ عرس مبارک دس محرم الحرام صبح نو بجے مرکز اہلسنت نیک آباد میں شروع ہو گا

گجرات: سالانہ شہادت کربلا کانفرنس اور قطب الاولیاء شیخ المشائخ حضرت خواجہ پیرمحمد اسلم قادری رحمة اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک دس محرم الحرام بروز اتوار صبح نو بجے مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف)گجرات میں شروع ہوگا۔

صدارت مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف) کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری فرمائیں گے جبکہ اکابر علماء کرام کا خطاب ہوگا۔ اس موقع پر خواتین اسلام کیلئے علیحدہ باپردہ انتظام کیا گیا ہے۔ پیر محمد عثمان افضل قادری نے کہا ہے کہ اس دینی وروحانی اجتماع میں شامل ہو کر سعادات دارین حاصل کریں اور تبرکات کی زیارت کریں۔