محمد زبیر صفدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیشن 2013-14ء کے ناظم اعلیٰ منتخب

لاہور : محمد زبیر صفدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیشن 2013-14ء کے ناظم اعلیٰ منتخب۔ محمد زبیر حفیظ سیکرٹری جنرل منتخب۔ تفصیل کے مطابق اسلامی جمعیت پاکستان کا سالانہ اجتماع برائے ارکان پشاور میں ختم ہو گیا ہے۔

اراکین جمعیت نے نئے سیشن کے لیے محمد زبیر صفدر کو ناظم اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ جب کے نومنتخب ناظم اعلیٰ نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے محمد زبیر حفیظ کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے اور اراکین سے استصواب کے بعد سہیل احمد بابر راہی کو ناظم صوبہ خیبر پختونخواہ ، راجہ نزاکت خان کو جموں و کشمیر کا ناظم ، رائے حق نواز کو ناظم صوبہ پنجاب جنوبی ، سلمان خالد کو ناظم صوبہ سندھ ، افتخار احمد کاکڑ کو ناظم صوبہ بلوچستان اور حسن جاوید کو ناظم صوبہ پنجاب شمالی نامزد کیا ہے۔ نو منتخب ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر ،سیکرٹری جنرل محمد زبیر حفیظ اور صوبائی ناظمین نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ پشاور میں تین روزہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔اراکین جمعیت نے نئے سیشن کے لیے اپنی نئی قیادت کا انتخاب کیا ہے۔