محمد سمیع خان اور ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل نے 3000 روڈ پر ایلس ٹونیا کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

کراچی : ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان اور ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل نے 3000 روڈ پر ایلس ٹونیا کاپودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ٹائون آفیسر پارکس تنویر احمد،پبلک ریلیشن آفیسر محمد عامر اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے شجر کاری مہم کے دوران کورنگی ٹائون میں 10,000 ایلس ٹونیا کے نئے پودے مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے اس موقع پرایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ پودے آلودگی کا خا تمہ کرکے صحت مند پر فضاماحول فراہم کرتے ہیں اور آلودگی سے پاک ماحول کے ذریعے ہی صحت مند معاشرے کے قیام کوممکن بنا یا جاسکتا ہے آلودگی کے خلاف ہم سب کو مل جل کر جدوجہد کرنی ہوگی قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے شجر کاری مہم کے ذریعے جہاں ایک طرف لوگوں کو ان درختوں کا سایہ ملے گا وہاں دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی سبز وشاداب آبادیاں نگاہ کو اچھی لگتی ہیں اور خوشگوار ماحول پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سر سبز و شاداب ماحول ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کا بھی ضامن ہے عوام کو پر فضا اور سر سبز شاداب ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون کو صاف ستھرا او ردیگر ٹائون سے منفرد بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاہم ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Korangi Town Sami Khan

Korangi Town Sami Khan