محمد سمیع خان کا ٹاؤن افسران کے ہمراہ کورنگی 3½ کے ماڈل پارک دورہ سہولیات کی فراہمی کا معائنہ

کراچی : ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ پارکوں میں تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو صحت مندانہ سرگرمیاں بھی فراہم کرنے میں شب ورز مصروف عمل ہے انہو ں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پارکوں کی موجودگی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیںایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیںاسی لئے تمام یونین کونسلوں میں ماڈل پارکس کی تعمیر اور صحت وصفائی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے اورصحت مند ماحول بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ صحت مند ماحول میں پرورش پانے والی نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی کورنگی کا نام روشن کرے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کور نگی3½کے ماڈل پارک دورے کے موقع پرکیا۔

اس موقع پر ان کے ہمرا ہ ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل ، ڈپتی ٹاؤن آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہو نے مزید کہا کہ عوام کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی حالت کو فوری درستگی کو یقینی بنا نے صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور رنگ و روغن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کے مراکز کو فعال اور ماحول کو بہتر بنا کر نہ صرف علاقائی خوبصورتی بلکہ عوام کو بہتر ماحول میں صحت مند انہ سرگرمیاں فراہم کی جا سکتیں ہیں ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے پارکوں میں موجود عوام سے ملاقات کی اور ان سے پارکوں میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ فیملی پارکوں میں جوگنگ ٹریک اور بچوں کے جھولوں اور بچوں کے لئے اسکیٹنک ایریا کے اضافے کو یقینی بنا یا جارہا ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے پارکوں میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں کے باعث نہ صرف ماحول کی آلودگی کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ عوام کو بہتر صحت مند ماحول اور پر ضا تفریحی فراہم کر تے ہیںپارکوں کی وجہ سے کورنگی کی عوام الناس کو انکی دہلیز پر صحت مند تفریح میسر آرہی ہے اور پارکوں مین تفر یح کی غرض سے آنے والوں کو چاہیے کہ وہ پارکوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں ٹائون انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کہ اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔