محمد ضیاء قادری نے الطاف حسین کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر فیصل کالونی اور سرکاری ھسپتالوں کا دورہ کیا

کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ملک کی 98% (اٹھانوے)فیصد مظلوم عوام کے حقوق کے لئے 20 ویں اور21 ویں صدی میں آواز اُٹھانے والا ملک کے سیاسی افق پر صرف ایک شخص ہے جس کا نام الطاف حسین ہے اور انشا اللہ اب و دن دور نہیں جب ملک کے مظلوم عوام قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں اپنے حقوق حاصل کرلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ھق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ دران کے ہمراہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر کارڈک ایمرجنسی سینٹر سمیت شاہ فیصل کالونی کی مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں سے ملاقات کی اس موقع پرایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کی جانب سے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی سالگرہ کی خوشی میں مریضوں میں کیک، مٹھایاں ،پھول اور پھل تقسیم کئے گئے اس موقع پر ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور اُن کے اہل خانہ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی عمر درازی ،صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ پاکستان کی 65سالہ تاریخ میں ایم کیو ایم نے جس طرح ملک کے مظلوم عوام میں حقوق کے حصول کی بیداری اور شعور فراہم کیا وہ ایک ہی راہنماء کا فکر و فلسفہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آج ملک کے چاروں صوبے اور آزاد کشمیر و گلگت میں ملک کے مظلوم عوام کے اس قائدکی سالگرہ کا جشن منارہے ہیں اور اپنے ہر دلعزیز قائد قائد تحریک محترم الطاف حسین کی درازی عمر صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا ئیہ تقریب کا اہتمام کررہے ہیں ۔بعد ازاں حق پرست اراکین اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی درازی عمر کیلئے 59 بکروں کا صدقہ دیا گیا اس موقع پر شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ دران بھی موجود تھے ۔
پبلک ریلیشن سیکریٹری