محمد ضیاء قادری کا افطار سے قبل مختلف بازاروں اور شاپنگ سینٹروں اور شاہراہوں کا تفصیلی دورہ

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے افطار سے قبل مختلف بازاروں اور شاپنگ سینٹروں اور شاہراہوں کا تفصیلی دورہ بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی انتظامیہ کو بازاروں ،شاپنگ سینٹروں اور شاہراہوں سے رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کرنے کی ہدایت افطار سے قبل اور رش کے اوقات میں مارکیٹوں کے اطراف پارکنگ کا متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت ،حفاظتی انتظامات اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے پیش نظر شاپنگ سینٹروں اور بازاروں میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شاہراہوں پر ٹریفک کے انتظامات کی بہتری اور عوام کو آمد و رفت کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا نے کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو سہل بنا نے کے لئے ٹریفک پولیس اور سٹی وارڈن سے تعاون کیا جائے۔

بعد ازان حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے ماہ رمضان کے موقع پر عوامی سہولتوں کی فراہمی اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شمع شاپنگ سینٹر چوک پر قائم کئے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور عوام سے شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود بلدیاتی اور متعلقہ افسران اور نمائندوں کو عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایت کی کیمپ پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے زریعے رمضان کے آخری عشرے میں بھی عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے گا ۔