محکمہ تعلیم آذادکشمیر کی ناقص اور تعلیم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری ادارے تباہی و بربادی کا شکار ہیں

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعلیم آذادکشمیر کی ناقص اور تعلیم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری ادارے تباہی و بربادی کا شکار ہیں گرلز سکولوں کے اندر مرد ٹیچروں کو تعینات کرکے بچیوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں حکومت فی الفور گرلز سکولوں سے مرد ٹیچروں کو فارغ کرکے خواتین ٹیچرو ں کو تعینات کرے ان خیالات کااظہار بھمبر کے معروف سیاسی وسماجی راہنما راجہ شوکت علی ،ٹھیکیدارراجہ محمد یونس اور ساگر آف مغلورہ نے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سکولز کے ذمہ داران سرکاری تعلیمی اداروںکو تباہ کرنا چاہتے ہیں پہلے ہی سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہے رہی سہی کسر محکمہ تعلیم سکولز کی غلط پالیسیوں نے نکال دی ہے۔

گرلز سکولوں کے اندر مردوں کو تعینات کرکے بچیوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ محکمہ تعلیم سکولز کی غلط ناقص پالیسیوں تعلیم دشمن پالیسیوں کا نوٹس لیں اور گرلز سکولوںکے اندر تعینات مرد اساتذہ کو فی الفور تبدیل کرکے بچیوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔