محکمہ تعلیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی گجرات میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ نوازش علی

گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او گجرات نوازش علی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے  اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی گجرات میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ، کیونکہ یہاں پر محمد انور بھٹی جیسے قابل ٹیچرز اور محمد طاہر کاشف ای ڈی ایجوکیشن جیسے افسران موجود ہیں۔

گجرات میں اللہ تعالیٰ کے شکر سے اساتذہ کی حاضری کی شرح 97فیصد جبکہ طلباء کی حاضری کی شرح 95فیصد ہو گئی ہے ، جس کی وجہ سے تعلیم کا معیار بہتر ہو رہا ہے ، اور گجرات کے اساتذہ اور افسران کی محنت سے پنجاب بھر میں گجرات کا وقار بلند ہوا ہے ، اور گجرات میں محکمہ تعلیم نمایاں ہوا ہے ، مجھے امید ہے کہ اساتذہ اور افسران اسی طرح محنت جاری رکھیں گے جس سے محکمہ تعلیم میں بہتری کے مواقع پیدا ہونگے۔