بزم جمیل ڈسٹرکٹ گجرات کے زیر اہتمام جامع مسجد ریلوے اسٹیشن میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی)یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں بزم جمیل ڈسٹرکٹ گجرات کے زیر اہتمام جامع مسجد ریلوے اسٹیشن میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔

جس کی صدارت چوہدری محمد عنصر نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی شہزادہ شہزاد شفیق نقشبندی تھے ، اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ ساجد محمود قادری نے خصوصی خطاب کیا اور حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیم اور ان کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، محفل میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ہوئی ، بزم جمیل کی طرف سے لنگر کا خصوصی انتظام تھا۔