محکمہ سوئی گیس کی اعلیٰ ظرفی ، نہ میٹر لگا نہ سروس ڈالی گئی

گجرات (جی پی آئی)محکمہ سوئی گیس کی اعلیٰ ظرفی ، نہ میٹر لگا نہ سروس ڈالی گئی ، لیکن بل آنے لگا ، تفصیلات کے مطابق جلالپور جٹاں کے رہائشی بشارت علی اور محمد اشرف نے ڈیمانڈ نوٹس کے پیسے جمع کروا دئیے۔

تین ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک میٹر نہیں لگایا گیا ، اور نہ ہی سروس ڈالی گئی اس کے باوجود تین ماہ سے بل بھجوایا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے اور متاثرین کو سوئی گیس فراہم کی جائے۔