کراچی سمیت دیگر شہروں میں موبائل فون سروس بند

Mobile Phones Service

Mobile Phones Service

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سمیت دیگر شہروں میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فون سروس کو بند رکھا گیا ہے۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس کو بند رکھا گیا ہے جب کہ سندھ بھر میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی موبائل فون سروس بند ہے جب کہ دیگر شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔