مدرزڈے،مشترکہ گیت پاکستان بھارت سمیت دنیابھرمیں ریلیز

Umer Sharif

Umer Sharif

پاکستان : (جیو ڈیسک) مدرز ڈے کے مو قع پر ملک کے معروف فنکاروں نے ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مشترکہ گیت ریکارڈ کرایا جو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ر یلیزکر دیا گیا ہے۔گیت کو عمر شریف نے تحریر اور کمپوز کیا ہے۔

جب جواں ہونے لگیں اولادیں،تو بٹنے لگیں جائیدادیں،کسی کے حصے میں مکاں آیا ،کسی کے حصے دکاں آئی ،میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا ،میرے حصے میں ماں آئی،دنیا بھر کی ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کے دن پاکستانی فنکاروں نے بھی ماں سے محبت کا عملی مظاہرہ کیا لیجنڈری اداکار عمر شریف کا تحریر اور کمپوز کردہ گیت ماں لاہور اور کراچی کے معروف فنکاروں کی آواز وں میں ریکارڈ کیا گیا،جیسے ایک درجن کے قریب فنکار ایک ماں کی آغوش میں سمٹ گئے ہوں اور مل کر پکار رہے ہوں اے ماں اے ماں۔

ماں کیلئے گیت گانے والے ان فنکاروں کا بھی یہی ماننا ہے کہ ماں اپنی اولاد کیلئے سایہ شفقت ہے شائد اسی لئے اسے خدا کا دوسرا روپ بھی کہا گیا ہے۔