استاد شوکت حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے محفل موسیقی

ustad shaukat

ustad shaukat

لاہور: (جیو ڈیسک) نیائے موسیقی کے نامور فنکار استاد شوکت حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایوان اقبال لاہور میں محفل موسیقی منعقد کی گئی، معروف فنکاروں نے لائیو پرفارم کر کے عظیم میوزیشن کی یاد تازہ کی۔ طبلہ نواز استاد شوکت حسین کی یاد میں منعقدہ تقریب سر اور سنگیت کا خوبصورت امتزاج تھا ملک کے معروف فنکاروں نے لائیو پرفارم کرکے میاں شوکت حسین کو ٹریبیوٹ پیش کیا بھارتی پنجاب میں پیدا ہونے والے استاد شوکت حسین کو طبلے کی دنیا کا تان سین بھی کہا گیا۔

کلاسیکل گائیک استاد بڑے غلام علیخاں ،استاد سلامت علیخاں ،امانت علیخاں،فتح علیخاں اور شہنشاہ غزل مہدی حسن جیسے گویوں کے ساتھ سنگت کرنے والے استاد میاں شوکت حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس بھی دیاگیا طبلہ نواز استاد شوکت حسین تو آج ہم میں نہیں ہیں مگر ان کے طبلے کی لے اور تال ہمیشہ شائقین موسیقی کے کانو ں میں رس گھولتے رہیں گے۔