مذاکرات کیلئے پاکستان کو ستمبر کی تاریخ دیدی، جواب کا انتظار ہے، کرشنا

s m krishna

s m krishna

نئی دہلی : (جیو ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ صدارتی انتخاب کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا ہے، مذاکرات کیلئے ستمبرکی تاریخیں پاکستان کو تجویز کی گئی ہے، اب پاکستانی جواب کا انتظار ہے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ دورہ پاکستان صدارتی انتخاب کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا، پاکستانی وزیرخارجہ حناربانی کھر سے اسلام آباد میں مذاکرات کیلئے7 سے 9 ستمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں، اب پاکستان کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر انتہائی تعاون کرنے والی ہیں، انہوں نے نئی دہلی کے دورے کے دوران کہاتھا کہ وہ نئی سوچ کے ساتھ آئی ہیں۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ ٹوکیومیں پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد میں کمی کو دورکرنے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔