مراکو میراتھون: دفاعی چیمپئن اور ریس لیڈر مقابلے سے باہر

morocco marathon

morocco marathon

مراکش : (جیو ڈیسک) مراکو میراتھون کے دفاعی چیمپئن اور ریس لیڈر رچرڈ المرابطی ٹانگ زخمی ہونے کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہو گئے۔ ریس کا چوتھا مرحلہ اردن کے سلامہ ال اقرا نے جیت لیا۔

مراکش میراتھون کا صحرائی ریت پر اکیاسی اعشاریہ پانچ کلو میٹر کا فاصلہ دفاعی چیمپئن اور ابتدائی تین مراحل کے فاتح رچرڈ المرابطی کے لئے تباہ کن ثابت ہوا۔ چوتھے رانڈ کے اختتامی مرحلے میں المرابطی زخمی ہو کر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں متوقع طور پر انکی ٹانگ کے مسلز کا آپریشن ہو گا۔

اردن کے سلامہ ال اقرا نے چوتھا مرحلہ سات گھنٹے تیرہ منٹ میں جیت لیا اور مجموعی برتری بھی حاصل کر لی۔ خواتین میں فرانس کلین نے نو گھنٹے بتیس منٹ اور چالیس سیکنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔