مشتاق احمد قومی بولنگ کوچ کے عہدے کے مضبوط امیدوار

mushtaq ahmed

mushtaq ahmed

پاکستان : (جیو ڈیسک) ورلڈکپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن مایہ ناز لیگ اسپنر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ مشتاق احمد اس وقت انگلینڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پی سی بی کو بولنگ کوچ کے لئے گیارہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ جن میں محمداکرم، مشتاق احمد، شاہد محبوب اورجلال الدین شامل ہیں۔ پی سی بی اردو جاننے والے امیدوار کو بولنگ کوچ مقرر کرنا چاہتاہے ،جو دو غیر ملکی کوچز کے ساتھ رابطے میں کھلاڑیوں کی معاونت کریں۔

مشتاق احمد کو کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ مختصر مدت کیلئے پاکستان ٹیم سے بھی بطور کوچ وابستہ رہ چکے ہیں اور انگلینڈ کے مقابلے میں نصف معاوضے پر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے تیار ہیں۔گذشتہ ہفتے مشتاق احمد نے چیئرمین پی سی بی سے دو مرتبہ ملاقات کی تھی اور پی سی بی ذرائع کے مطابق مشتاق بولنگ کوچ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔