مری : سی این جی گاڑیوں اور بھاری ٹریفک پر پابندی

Murree

Murree

مری (جیوڈیسک) مری آنے والے سیاحوں کے لئے انتظامیہ نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے سی این جی گاڑیوں او ر بھاری ٹریفک پر پابندی لگا دی ہے۔ مری کے اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں مری میں آنے والے سیاحوں کو خصوصی ہدایت میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سے مری کی جانب آتے ہوئے اپنی گاڑیوں کے فیول ٹینک کو فل کرا لیا جائے تا کہ ٹریفک جام ہونے کی صورت میں کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

اتوار تک تمام سی این جی گاڑیوں سمیت بھاری ٹریفک کے مری میں داخلے پر پابندی ہو گی جبکہ مری مال روڈ اور شوالہ لنک روڈ تمام تر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ادھر مری موٹر وے پولیس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور موٹر وے پولیس کی جانب سے سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو حد رفتار کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔