مساوی سلوک کی استدعا کی، عدالت سے رعایت نہیں مانگی۔ حقانی

Hussain Haqqani

Hussain Haqqani

پاکستان : (جیو ڈیسک) میمو گیٹ کے اہم کردار اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ انہوں نے عدالت سے رعایت نہیں مانگی بلکہ مساوی سلوک کی استدعا کی ہے۔ میں نے ہمیشہ قانون اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔

ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ بیرون ملک لاکھوں پاکستانی کام کر رہے ہیں لیکن ملک وآپس بلانے کا کوئی قانون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا مجھے پاکستان جانے سے ڈاکٹروں نے منع کیا ہے اور جب ڈاکٹر ہی مجھے اجازت نہیں دے رہے تو پھر میں کیا کروں۔ انہوں نے کہا میں نے میمو کمیشن سے تعاون کیا ہے اور اب بھی کرنا چاہتا ہوں۔ میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بے قرار ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میمو کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔