گیاری: فوجیوں کو نکالنے کیلئے آپریشن19ویں روز میں داخل

Siachen Giyari

Siachen Giyari

گیاری سیکٹر : (جیو ڈیسک) برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن انیسویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔

فوجی جوانوں کے زیراستعمال سامان ملنے کے بعد کھدائی کا کام چوٹی کے سرے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ریسکیو اہلکاروں کو امید کی کرن تھی کہ جلد کامیابی حاصل ہو گی مگر خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا ہے تاہم امدادی کارروائیاں دن رات جاری ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کی جوانوں تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ جبکہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کو گوما نامی گاؤں سے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہے، ریڈارز سے نشاندہی کے بعد مزید دو مقامات پر کھدائی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔