مستونگ ، زائرین کی بس کے قریب دھماکا ، چار افراد جاں بحق ، پندرہ زخمی

Mastung Blast

Mastung Blast

مستونگ (جیوڈیسک) مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو کوئٹہ کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی ، دھماکے میں تین بسوں کا نشانہ بنایا گیا دو کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔