مستونگ میں دہشتگردی ، جاں بحق افراد کی میتیں راولپنڈی منتقل

Mastung Terrorism

Mastung Terrorism

مستونگ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق انیس افراد کی میتیں راولپنڈی منتقل کر دی گئیں۔ کوئٹہ سے ایران جانے کے لئے زائرین کا تین بسوں پر مشتمل قافلہ تفتان جا رہا تھا کہ درینگڑ کے مقام پر پہلے سے بارود سے بھری گاڑی کو نا معلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول سیاڑا دیا جس کے باعث بس کو آگ لگ گئی۔ واقعے میں 19 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور 9 زخمیوں کو کوئٹہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے چکلالہ ایئر بیس لایا گیا۔ ہولی فیملی اسپتال میں 16 لاشیں اور9 زخمیوں کو منتقل کیا گیا جبکہ سول اسپتال میں 3 لاشیں لائی گئی ہیں۔

ہولی فیملی اسپتال کے ترجمان کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔