مسرت شاہین مولانا فضل الرحمنٰ کے مدمقابل الیکشن لڑیں گی

musarat shaeen

musarat shaeen

پاکستان تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسرت شاہین نے ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمن کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کے راستے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔
انھوں نے خود پر قاتلانہ حملے کے خدشے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن بنوں سے الیکشن تو جیت گئے لیکن وہاں کے لوگوں نے ان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زبانی کلامی وعدے اب تحریری طور پر ہونے چاہئیں۔