نعیم خالد لودھی کی برطرف کے خلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ

khalid lodhi

khalid lodhi

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سیکریٹری دفاع خالد نعیم لودھی کی ان کے عہدے پر بر طرفی کیخلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ میمو گیٹ اسکینڈل کے مقدمے میں سابق سیکریٹری دفاع نے وزیردفاع کی منظوری کے بغیر سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا تھا۔
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کے اس اقدام کو قوائد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خالد نعیم لودھی کو ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا تھا۔
سیکریٹری دفاع نے عدالت کے روبرو کہا تھا کہ پاک فوج اور آئی ایس ائی انتظامیہ کے زیر نگرانی آتے ہیں۔