مسلمانوں کو یورپ میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے، ایمنسٹی

Amnesty International

Amnesty International

ایمنسٹی انٹرنیشنل (جیو ڈیسک)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ان کے عقائد کی بنیاد پر یورپ میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلیجیم، فرانس، ہالینڈ، اسپین، سوئٹزر لینڈ اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فرانس، بلجیم اور ہالینڈ میں مسلمانوں کے لئے دوران ملازمت امتیازی سلوک کے خلاف موجود قانون پر مکمل عمل نہیں ہورہا۔

رپورٹ میں یورپی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف منفی اور متعصبانہ رویہ ترک کر دیں اور اسلام کے خلاف پائے جانے والے منفی تاثر کو ختم کرنے کے لئے کام کریں۔ رپورٹ میں نقاب پر پابندی عائد کرنے والے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ حجاب پر پابندی اور حجاب لینے والی خواتین پر تعلیم اور ملازمت کے دروازے بند کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔