لاہور ریلوئے اسٹیشن پر بم دھماکہ،3 جاں بحق40 زخمی

Lahore Blast

Lahore Blast

لاہور : (جیو ڈیسک) ریلوئے اسٹیشن پر دھماکہ بم ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ بزنس کلاس کے ویٹنگ روم میں ہوا۔ پانچ سے چھ کلو وزنی بم بیگ میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔

دھماکے سے ریلوے دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے اور اسٹیشن پر بھگڈر مچ گئی۔ دھماکہ بزنس ٹرین کی روانگی کے وقت ہوا اس وقت مسافروں کا ہجوم ہوتا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن سجاد منجھ نے تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بیس افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر ہوا امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

سی سی پی او لاہورکے مطابق واقعے کی تحقیقات بڑے پیمانے پر کی جائیں گی۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ اسکواڈ کا کہنا ہیکہ بم دیسی ساختہ تھا اور پانچ سے چھ کلو وزنی تھا۔ آئی جی ریلوے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسافروں کے سامان کی سو فیصد تلاشی ممکن نہیں، جس کے باعث دہشت گردی کی واردات ہوئی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔