مسلم لیگ فنکشنل ، ق اور این این پی کا سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پربیٹھنے کا اعلان

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی۔ فنکشنل لیگ ، این این پی اور ہم خیال گروپ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ مسلم لیگ ق کے رہنما شہریار مہر نے بھی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کااعلان کر دیا ۔ ان اراکین اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سندھ کی تقسیم کے بلدیاتی نظام کو واپس لیا جائے جبکہ ان کاکہنا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس کالا قانون ہے ۔ انہوں نے اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ سندھ میں یکساں نظام نافذ ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ فنکشنل ، این این پی اور مسلم لیگ ق کے رہنماں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس کو فوری واپس لیا جانا چاہیے اور 2011کا بلدیاتی نظام جاری رکھا جائے ۔