مسلم لیگ ن اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی میں اتحاد

jalal mehmood shah

jalal mehmood shah

کراچی (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے درمیان اتحاد کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ باقاعدہ اعلان جمعرات کو نواز شریف اور سید جلال محمود شاہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کرینگے ۔ حیدر منزل کراچی میں جلال محمود شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ انتخابات کیلئے اتحاد ہوچکا ہے جس کا اعلان میاں نواز شریف کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی دیگر قوم پرست جماعتوں سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ کے متعدد سیاسی رہنما مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرینگے۔