مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

PMLN Sit

PMLN Sit

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آج الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کے لیے دھرنا دے رہی ہے۔اس موقع پر وفاقی دار الحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ نواز نے چار فروری کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھرنے کا مقصد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خود مختاری کو یقینی بنانے کا دعوی ہے۔

آج ایک بجے کا وقت اہم قرار دیا جا رہا ہے جب پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا جس میں دھرنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی ۔ نوا زلیگ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ دھرنے کے بعد ان کی جماعت دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ ہاوس سے الیکشن کمیشن تک مارچ بھی کرے گی۔