پاکستان عوامی تحریک کے انتخابات ،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صدر ، خرم نوازسیکرٹری جنرل اور قاضی فیض الاسلام سیکرٹری اطلاعات منتخب

Pat Flag

Pat Flag

2فروری 2013 کو پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کی تنظیم نو کی گئی ،شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری چیئر مین کے عہدہ سے دستبردار ہو گئے جبکہ پاکستان بھر سے آنے والے سینکڑوں عہدیداران کی آراء کے بعد ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مرکزی صدر اور خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔

دیگر عہدیداران میں قاضی فیض الاسلام مرکزی سیکرٹری اطلاعات ، چوہدری مظہر اقبال نائب صدر ،انوار اختر ایڈووکیٹ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ،سردار منصور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،میاں زاہد اسلام سیکرٹری فنانس،ساجد محمود بھٹی مرکزی کوآرڈینیٹر ،حنیف مصطفوی چیف کوآرڈینیٹر منتخب ہوئے۔جبکہ بشارت جسپال صدر پنجاب،فیاض وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب ،ڈاکٹر ایس ایم ضمیر صدر صوبہ سندھ ،ڈاکٹر نواز علی جنرل سیکرٹری صوبہ سندھ ،خالد محمود درانی صدر خیبر پختونخواہ،راجہ وقار احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری خیبر پختونخواہ،ڈاکٹر اشتیاق بلوچ صدر بلوچستان،عامر علی کھوسہ جنرل سیکرٹری بلوچستان منتخب ہوئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے عہدیداران علامہ عبد الرشید شریفی، مرزا محمد اکرم بیگ، نوید احمد اندلسی، محمد اقبال چوہدری اور ظل حسن قادری نے PAT کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے اور پاکستان میں انتخابات سے قبل اصلاحات کے مشن کے حصول کے لیے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی