مشترکہ اجلاس : اپوزیشن نے ملکی خود مختاری کی ضمانت مانگ لی

parliment

parliment

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن نے ملک کی خود مختاری کا ضمانت طلب کرلی۔ اے این پی نے اجلاس تاخیر سے شروع ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ تحفظات دور ہونے تک بحث میں حصہ نہیں لیں گے۔ حکومت پارلیمنٹ کے منہ پر کالک کیوں لگانا چاہتی ہے، انہوں نے کہ نہیں چاہتے ایک دن سفارشات منظور ہوں اور دوسرے دن فاٹا میں اس کے پرخچے اڑا دیئے جائیں۔ دو قراردادوں پر پہلے عملدرآمد نہیں ہوا تیسری کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈرون حملوں اور سلالہ چیک پوسٹ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، پاکستان کو افغانستان نہیں بننے دیں گے، انہوں نے کہا کہ اکثریت کی بنیاد پر سفارشات منظور کرائی گئی تو حکومت اس پر عمل نہیں کراسکے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ نیٹو سپلائی سے متعلق سفارشات حکومت کی نہیں پارلیمانی کمیٹی کی ہیں، سفارشات پارلیمنٹ کی امانت ہیں۔