مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے

gilani

gilani

وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں کراچی کی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر میں مجموعی امن وامان کی صورتحال، توانائی کے بحران اوروزارتوں کی صوبوں کومنتقلی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلی سمیت مشترکہ مفادات کونسل کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔