مشرف کیس سے ثابت ہوا ملک میں قانون کی بالادستی ہے، جسٹس عطا

Justice Ata

Justice Ata

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کاکہناہے کہ مشرف کیس زیر سماعت ہے، اس پر وہ تبصرہ نہیں کر سکتے، تاہم اس کیس سے ثابت ہو گیا کہ قانون کی بالادستی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے لا ہورمیں کورٹ رپورٹنگ اور انصاف کی عملداری کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ ایک اچھا فیصلہ دے تو معاشرے میں امن ہو جائے گا ، فیصلوں کی تعداد سے نہیں، معیار سے بہتری آتی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ناانصافی ختم نہیں کی جا سکتی ، اس پر قابو پایا جاسکتا ہے کیونکہ شیطان نے اب تک زندہ رہنا ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ آج ایک جیتا جاگتا ادارہ ہے، تفتیش کرنا اور شہادتیں اکٹھی کرنا عدلیہ کا کام نہیں۔