مشرف کی بی ٹیم لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ شازیہ مری

Shazia

Shazia

وزیرا طلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ جنرل مشرف کی بی ٹیم لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ہے، ماروی میمن کالا باغ ڈیم کی حمایت پر سندھ کے عوام سے معافی مانگیں۔
پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ میں شازیہ مری نے کہا کہ جمہوریت کو تبدیل کرنے والے آمریت کے چمچے ہیں، سندھ کی عوام جانتی ہے کہ ان کا ہمدرد کون ہے اور مفاد پرست کون ، بھٹ شاہ میں تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ ہوگیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے صوبوں کو جتنی خود مختاری دی ہے وہ اس سے پہلے کوئی بھی نہیں دے سکا۔